Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’’پریشانیوں کو بھول جائیں،لطف اندوز ہوں‘‘ تازگی بخش میلے کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہوم سائنسز کے زیر اہتمام "پریشانیوں کو بھول جائیں،لطف اندوز ہوں” تازگی بخش میلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کیا۔
اس دوران پروفیسر ڈاکٹر آصف علی،پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے مختلف اقسام کے ہاتھ سے تیار شدہ کپڑے،سجاوٹی اشیاء،جواہرات کی نمائش دیکھی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہیے، جس سے طلباء و طالبات میں خوشی کا سماں بندھ سکے، کیونکہ طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیاں میسر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے ان کی دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

وائس چانسلر نے ڈاکٹر ڈاکٹر امرین ناز مصباح شریف، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button