Breaking NewsEducationتازہ ترین
یو ای ٹی ملتان میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
محمد نواز شریف یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں کمبائنڈ اینٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جو کہ انجینئرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے داخلوں کے لیے تھا ، اس ٹیسٹ میں تقریبا 200 امیدواروں نے شرکت کی۔
رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر کا کہنا ہے کہ مارکنگ مکمل کرلی گئی ہے، رزلٹ کا اعلان ایک یا دو دن میں کر دیا جائے گا ۔ کامیاب امیدواران کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی جائے گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے سینٹر کا معائنہ کیا، اور ٹیسٹ سے پہلے کینڈیڈیٹس سے مختصر خطاب کیا، اور یونیورسٹی کے پروگرامز کے بارے میں بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کررہی ہے، جدید علوم سے آراستہ کیا جارہا ہے، جلد ہی یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو جائے گی ۔