Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نیو کیمپس کی تعمیر ایک اہم منصوبہ قرار

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائےگا۔

یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدکامران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نیو کیمپس کی تعمیر ایک اہم منصوبہ ہے اور 210 ایکڑ پر زیر تعمیر یونیورسٹی نیو کیمپس کو تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیو کیمپس کی تکمیل کے لئے نئے بجٹ میں مطلوبہ فنڈز حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی، اور اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے یونیورسٹی کی داخلی شاہراہ کو کشادہ کرنے بارے محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے7 شعبوں میں 19 پروگرامز میں تعلیم دی جارہی ہے، جہاں 1250 سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر1000 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں، جبکہ منصوبے کی تکمیل کے لئےمزید 1500 ملین روپے کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر نے نیو کیمپس کی تعمیر میں حائل مسائل بارے بھی آگاہ کیا۔

یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ظہیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button