Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو ای ٹی ملتان کی انتظامیہ کا لاڑ کیمپس کا دورہ

ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد عاصم عمر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ایاز احمد، انجینئر علی سروش، کیمیکل انجینئرنگ کے محبوب احمد عادل، انجینئر عثمان عظیم ، انجینئر کاشف ظہور اور یو ای ٹی کے اساتذہ کرام کے ہمراہ لاڑ کیمپس کا دورہ کیا۔

انہوں نے یونیورسٹی میں بننے والی لیبارٹریز کے بارے میں ٹھیکدار کو آگاہ کیا، اور انہیں ہدایت کی کہ لیبارٹری کی تعمیر پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، لیبارٹری ہی ایک اچھے انجینئر کی بنیاد ہوتی ہے ، جو وہ یہاں سے سیکھتا اسے اگے منتقل کرتا ہے، یو ای ٹی ملتان کی لیبارٹری انٹرنیشنل معیار پر پورے اترے گی۔

اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے تعمیری کام کابھی جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ دو سے تین مہینوں میں یونیورسٹی کے تعمیراتی کام مکمل کرالیں گے، اور اگلے سال یونیورسٹی مین کیمپس میں شفٹ ہو جائے گی ۔

طلباء وطالبات کی آسانی کے لیے یو ای ٹی ملتان اپنی بس سروس چلائے گی تاکہ کسی کو بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ہم طلباء کے تعلیمی معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔

یونیورسٹی معیار تعلیم پر ہی جنوبی پنجاب میں اپنا علیحدہ مقام بنارہی ہے، اور ہمارے کے بہترین انجینئر پیدا کررہی ہے، جس میں ہمارے اساتذہ کرام کا اہم کردار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button