Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ ہیومن نیوٹریشن اور بچ انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان معاہدہ طے

فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور بچ انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان معاہدہ طے پایا۔

جس میں طلباء طالبات کو انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے ، تحقیق کے نئے دریچے کھولنے اور دونوں اداروں کے درمیان اساتذہ اور محقیقین کے تبادلے پر اتفاق کیاگیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، اور ڈاکٹر خرم افضل نے شرکت کی، جبکہ بچ انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے سی ای او یاسر بچہ اور تسنیم کوثر نے شرکت کی۔

اس معاہدے کی سب سے اہم بات پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرام کا آغاز ہے جس کے تحت طلباء بچ انٹرنیشنل ہسپتال میں کلینیکل نیوٹریشن اور غذائیت پر کام کریں گے ، اور ہسپتال میں رہتے ہوئے مریضوں کو غذائیت سے متعلق آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج میں بھی ان کی مدد کریں گے ۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان نے غذائیت کی اہمیت اور اس سے ہونے والے مسائل کے متعلق بات کی، انہوں نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک جیسے کہ پاکستان میں غذائیت پر توجہ دیتے ہوئے صحت کے بہت سے مسائل کو حل کیاجاسکتا ہے۔

بچ انٹرنیشنل ہسپتال سے تسنیم کوثر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معاہدے بہت اہمیت کے حامل ہیں ، جس میں طلبا کو ان کی تعلیم کے دوران پریکٹیکلی غذائیت سے متعلق مریضوں کے مسائل کو سمجھنے کا موقع ملے گا اور وہ اپنے ادارے اور اپنی کمیونٹی کو مناسب طور پر خدمت کرسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button