Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : آئی ایم ایس اور آئی بی اے میں ایم او یو سائن
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اور آئی بی اے کراچی کے مابین ایم او یو سائن کیاگیا۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیے، جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان عباسی، ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈاکٹر شیخ ندیم و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے
انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز زکریا یونیورسٹی ملتان اور انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کراچی کے مابین ایم اویو کے تحت دونوں اداروں کے درمیان ریسرچ کلچر کو پرموٹ کیاجائے گا۔
جبکہ دونوں شعبہ جات کے اساتذہ کرام ٹیچر ایکسچینج پروگرام کے تحت لیکچرز بھی دیں گے۔