Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بین الاقوامی ثقافتی پیغام رسانی مرکز ملائیشیا اور زرعی یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط

ایم این ایس ذرعی یونیورسٹی ملتان اور بین الاقوامی ثقافتی پیغام رسانی مرکز ملائیشیا اور ایم این ایس ذرعی یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی شعبہ جات میں تعاون اور مشترکہ تعلیمی پروگرامز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر ملائشیا کی طرف سے لو ہوئی آن اور ان کی ٹیم نے شرکت کی، جبکہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور ڈاکٹر تنویر احمد چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مفاہمتی یاداشت سے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

آئی سی سی ایم کے مینیجنگ ڈائریکٹر لو ہوئی آن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے مل کر تعلیمی اور ثقافتی شعبہ جات میں مشترکہ کاوشوں سے مختلف طریقہ کار سے مشترکہ جدو جہد کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button