Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کا امپیریل کالج سے ایم او یو سائن

ویمن یونیورسٹی ملتان اور لاہور کے امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز کے مابین نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایم او یو سائن ہوگیا۔

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور امپریل کالج کی ریکٹر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی تعاون اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
اس شراکت داری کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں ، تحقیقی منصوبوں کو فروغ دینا، اور طلباء اور فیکلٹی وفود کو ایکسچینج پروگرام کے تحت سہولت فراہم کرنا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل نے کہا کہ یہ معاہدہ یونیورسٹی کمیونٹی کی مجموعی تعلیمی ترقی اور پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، جس کے نتیجے میں انتظامی تعلیم کے شعبے میں مؤثر نتائج برآمد ہوں گے۔

تقریب میں پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر قمر رباب، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ارشاد، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر کنول رحمٰن اور دیگر سربراہان نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button