ایمرسن یونیورسٹی میں ایم فل کی کلاسز شروع ہوگئیں

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ایم فل کے پہلے سیشن کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی صرف ریسرچ ہی سے ممکن ہے اور ایمرسن یونیورسٹی اچھی ریسرچ کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تھیسز کیے جائیں جس سے براہ راست جنوبی پنجاب کی عوام کو فائدہ ہو۔
وائس چانسلر نے طلبا سے کہا کہ آپ یونیورسٹی کی تاریخ کے پہلے ایم فل سٹوڈنٹس ہیں، اس لیے سینئر موسٹ کلاس ہونے کے ناطے یونیورسٹی کے امیج کو بہتر بنانے میں آپ کو نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ڈاکٹریٹ کی کلاسز کی بھی اجازت لی جا رہی ہے، جس کا جلد آغاز ہو جائے گا۔
وائس چانسلر نے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں سنٹر آف ایکسیلینس بنانے اور دیگر شعبوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز کے قیام کا اعلان کیا۔
تقریب سے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار عبدالسلام، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عدنان طاہر، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد کاشف اور ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر ابرار محی الدین نے بھی خطاب کیا۔