Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

محمد جمیل کامران پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کےنائب صدر بن گئے

پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کے انتخابات مکمل ہوگئے، ملتان سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل بیس بال ایمپائر محمد جمیل کامران کو فیڈریشن کا نائب صدر ممنتخب کیا گیا جب کہ سعدیہ کرمانی اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان سید منظر شاہ فرید کو ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان منتخب کرلیا گیا ہے۔

سعدیہ کرمانی جنوبی پنجاب کی پہلی خاتون ہیں جن کو اس عہدے پر منتخب کیا گیا جو کہ جنوبی پنجاب کے لیے باعث اعزاز ہے، ملتان کو ہمیشہ سے بیس بال میں نمایاں مقام حاصل رہا ہے، یہاں سے وابستہ کھلاڑی اور آفیشلز نے ہمیشہ پاکستان لیول پر اپنے خطہ کا نام روشن کیا ہے۔

محمد جمیل کامران کے نائب صدر اور منظر شاہ اور میڈم سعدیہ کرمانی کی بطور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی انتخاب جنوبی پنجاب میں بیس بال کے فروغ کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

ملتان ڈویژن اور ڈسڑکٹ کی بیس بال تنظیموں اور کھلاڑیوں نے ان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ یہ لوگ مستقبل میں بھی اسی طرح کھلاڑیوں کی بہتری کے لیےکام کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button