Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان سلطانزکے کپتان رضوان ،،،،،،پریشان
رضوان نے یقینی سٹمپ ضائع کردیا، اور کیچ چھوڑ دیا، ملتان سلطانز کے کپتان ٹاس ہارکرپریشان نظر آئے رہی سہی کسر باؤلرز کی ابتدائی پرفارمنس نے پوری کردی۔
اسامہ میر اننگ کا 9 واں اوور کررہے تھے،
ان کی بال پر ڈیئرڈوسین کریزسے نکل کرکھیلے اور بیٹ ہوگئے،پائوں کریز سے باہر تھے، رضوان کے ہاتھ سے گیند لگ کر سائیڈ پر گری،جب کہ رضوان نے خالی ہاتھوں سے سٹمپ کی کی کوشش کی اور بیلز ہٹا دی، لیکن وہ خود جانتے تھے کہ آوٹ نہیں کرسکے۔مایوسی میں زور سے بازو گھمایا۔چہرے پر بوریت اور بے زاری کے ساتھ غصہ بھی تھا۔
یہی نہیں رضوان نے اننگ کے 11 ویں اوور میں فخر کا کیچ بھی ڈرا پ کردیا، وکٹ کیپر بال کے نیچے ہی نہیں آسکے تھے۔