Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم بی بی ایس فائنل کا رزلٹ : فیصل آباد اور ملتان کے طلباء ٹاپ کرگئے

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ایم بی بی ایس فائنل کے امتحانات میں 44 میڈیکل کالجوں کے 5792 امیدواروں نے امتحان دیا، 5333 سٹوڈنٹ پاس ہوئے جبکہ 442 فیل قرار پائے، کامیابی کا تناسب 92.35 فیصد رہا۔

پنجاب میڈیکل کالج فیصل اباد کی ثنا مرتضٰی نے 1317/1500 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے زوہیب امجد نے 1312 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، نشتر میڈیکل کالج ملتان ہی کی طالبہ اروما عزیز نے 1309 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میڈیسن میں 111، سرجری میں 12، گائناکالوجی میں 229 اور پیڈیا ٹرکس میں 199 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔

امتحانات کے اختتام کے تین ہفتے کے اندر نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button