Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ بیڈمنٹن لیگ ملتان بہاولپور ریجن نے جیت لی

ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ بیڈمنٹن لیگ کا انعقاد سرگودھا میں کیاگیا, لیگ میں پنجاب کے 5 ریجن نے شرکت کی۔

ملتان بہاولپور ریجن کی ٹیم میں سامعیہ اعجاز، کشمائن ندیم، مریم فاطمہ اسلامیہ یونیورسٹی اور نورالصبح نصیر شامل تھیں، جبکہ کوچ کے فرائض انیس خان نے سر انجام دئے۔

جاری نتائج کے مطابق ملتان کی ٹیم کو پہلے میچ میں راولپنڈی سرگودھا ریجن سے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اسکے بعد جیت کا سلسلہ اختتام تک جاری رہا۔

دوسرے میچ میں ملتان بہاولپور نے فیصل ریجن کو سڑیٹ سیٹ تین صفر سے شکست دی۔
تیسرے میچ میں لاہور کو دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرایا، جبکہ آخری میچ میں سیالکوٹ ریجن کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی نورالصبح نصیر جن کا تعلق ویمن یونیورسٹی ملتان سے ہے، طالبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ہمیشہ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیتی رہی ہے، کھیل کردار سازی کے لیے پہلا قدم ہے، ہمیں فخرہے کہ ویمن یونیورسٹی کی طالبات کھیلوں کے میدان میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہماری طالبہ نے اپنی کامیابیوں کے شاندار ماضی کی روایت کو زندہ رکھا ہے۔

ویمن یونیورسٹی ملتان کی ڈائریکٹر سپورٹس/رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ بیڈمنٹن لیگ طالبات میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی ایک پہل ہے۔
یہ ایونٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو بیڈمنٹن کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے بلکہ مستقبل کے لیے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لے آئے گا۔

نور الصبح نصیر نے اپنے ادارے کا نام روشن کیا اور روشن مستقبل اس کا راستہ دیکھ رہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button