ملتان کے قومی اور صوبائی حلقوں کے مکمل نتائج، صرف "ڈی رپورٹرز” پر
ملتان میں پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار تین تین سیٹوں کے ساتھ فاتح ، ن لیگ کا ایک امیدوار کامیاب ہوسکا۔
جنرل الیکشن 2024 میں غیر مصدقہ اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر 148میں پی پی کے سید یوسف رضا گیلانی 67ہزار 326ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، جبکہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک 67ہزار 33ووٹ کے ساتھ دوسرے اور ن لیگ کے احمد حسن ڈیہڑ 57989 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ نمبر 149آزاد امیدوار محمد عامر ملک ڈوگر ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لیکر پہلے ، آئی پی پی کے جہانگیر خان ترین 50 ہزار 166 لیکر دوسرے اور جبکہ پی پی کے رضوان ہانس 14ہزار 625 ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے ۔
حلقہ نمبر 150 میں آزاد امیدوار زین قریشی، 126770 ووٹ لے کر کامیاب رہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی جاوید اختر انصاری 76758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا محمود الحسن 25552 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ نمبر 151پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 79080ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 71649ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ ن لیگ کے غفار ڈوگر 71463ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ نمبر 152میں پیپلز پارٹی کے عبدالقادر گیلانی 96998 ووٹ کے ساتھ پہلے ن لیگ کے جاوید علی شاہ 71259 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ آزاد امیدوار عمران شوکت نے 62082ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے
حلقہ نمبر 153میں ن لیگ کے رانا قاسم نون 95114 کے ساتھ پہلے، دیوان عاشق بخاری 49007 کے ساتھ دوسرے جبکہ قاسم عباس لنگاہ 478031ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے۔
پنجاب صوبائی اسمبلی کےلئے ملتان کی نشستوں کے نتائج کے مطابق پی پی 213 علی حیدر گیلانی پیپلز پارٹی 42404 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 214 وسیم خان بادوزائی آزاد امیدوار 44 ہزار نو 40 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی پی 215 معین ریاض قریشی 67023 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پی پی 216 سے آزاد امیدوار ملک عدنان ڈوگر 66463 ووٹ لےکر کامیاب ٹہرے ۔
پی پی 217 ندیم قریشی62204 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، اور پی پی 218 مسلم لیگ ن سلمان نعیم 45914 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
پی پی 219 ملک واصف مظہر پیپلز پارٹی 43157 ووٹ لیکر کامیاب رہے، پی پی 220 رانا اقبال سراج پیپلز پار ٹی 42433 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
پی پی 221 میاں کامران عبداللہ پیپلز پارٹی 43117 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، اور پی پی 222 سے آزاد امیدوار میاں ایاز بودلہ 30579 لیکر کامیاب ہوئے۔
پی پی 223 مسلم لیگ ن کے نازک کریم 36497ووٹ لیکر کامیاب ٹہرے ، جبکہ پی پی 224 ن لیگ کے لال محمد جوئیہ44264 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔