Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک بنگلہ دیش یوتھ کرکٹ سیریز: ملتان سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پاک بنگلہ دیش یوتھ کرکٹ سیریز کیلئے دنیا کے دلکش کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔

بدھ کے روز انتظامات کی غیر رسمی ریہرسل کے دوران میپکو بجلی کی تسلسل سے فراہمی میں ناکام رہا ہر گھنٹے کے دوران تین سے چار بار بجلی غائب ہوتی رہی ۔

دوسری طرف گراؤنڈ میں گھاس کی تراش خراش کے ساتھ ساتھ سیریز کے پہلے چار روزہ میچ کیلئے پچ کی تیاری بھی آخری مراحل میں ہے۔

سیریز میں شرکت کیلئے مہمان ٹیم بنگلہ دیش ایک روز قبل ملتان پہنچ گئی تھی ، اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیم آج لاہور سے بذریعہ سڑک ملتان پہنچ رہی ہے ۔

بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم ایک دن آرام کے بعد آج نیٹ پریکٹس کرے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر پاک بنگلہ دیش ٹیموں کی نیت پریکٹس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ریڈ اینڈ وائٹ بال کے چھ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے چار روزہ میچ کی چیمپئن ٹرافی کی رونمائی دونوں ممالک کے کپتانوں کی موجودگی میں آج 3 نومبر کو کی جائے گی ۔

اس سلسلے میں سادہ مگر ہر وقار تقریب کل صبح 10ملتان سٹیڈیم پر منعقد ہوگی ۔ پاک بنگلہ دیش یوتھ کرکٹ سیریز کے اکلوتے چار روزہ کا 4نومبر سے آغاز ہو گا۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 10 نومبر سے ہو گا۔

پاک بنگلہ دیش یوتھ ٹیمیں 16نومبر سے دو میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں مد مقابل ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button