Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سٹیڈیم سیکورٹی کے حصار میں، 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

ایشیاء کپ کے سلسلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان اور نیپال کے میچ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ملتان میں کرکٹ میچ کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاؤہ کرکٹ ٹیموں کی آ مد و رفت کے لیے روٹس ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں ۔

ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے 5458 پولیس افسران و ملازمین فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
جن میں ایس پی رینک کے دس پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ 27 ڈی ایس پیز ، 87 انسپکٹر ، 245 سب انسپکٹر ، 426 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 505 ہیڈ کانسٹیبل ، 4038 کانسٹیبلز اور 120 لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ ، ڈولفن فورس ، سپیشل برانچ ودیگر یونٹس کے افسران سیکیورٹی امور سر انجام دے رہے ہیں ۔

اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس ماضی کی نسبت مزید بہتر طور پر فرائض کی انجام دہی کے لیے کوشاں رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button