Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان اور ڈیرہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن، بگل بج گیا

ملتان اور ڈی جی خان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں جائیںگے، جبکہ انتخابات 10 جون کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ملتان ریجن کے باقی دو ڈسٹرکٹ ملتان اور ڈی جی خان کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملتان ڈسٹرکٹ اور ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ کی ضلعی ایسوسی ایشنز کے امیدوار آج تین جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل پانچ جون، اعتراضات اور ان کی سماعت چھ جون، اعتراضات کے فیصلہ جات سات جون جبکہ کاغذات کی واپسی آٹھ جون کو اور پولنگ دس جون کو صبح دس بجے ملتان اور ڈی جی خان کے لیے دن بارہ بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

ڈپٹی الیکشن کمشنر خالد حسین کو نامزد کیا گیا ہے، اس الیکشن میں صدر۔سیکرٹری اور خزانچی کی نشت پر ملتان ڈسٹرکٹ کے 29 رجسڑڈ جبکہ ڈی جی خان ڈسٹرکٹ کے 43 رجسڑڈ کلب اپنے امیدواروں کا انتخاب کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button