Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے

ملتان ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک روزہ ٹرائلز منعقد ہوئے، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے وسیم حیدر ظہور الہٰی محمد اشرف اور منصور علی پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کواڈینئیڑ عدنان خان کے ہمراہ دو سو سے زاہد کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔

اس موقع پر صدر ایم ڈی سی اے محمد ارسلان خان سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ اور زوہیب ملک بھی موجود تھے ۔

سلیکشن کمیٹی نے باولرز بلے باز اور وکٹ کیپرز کے ٹرائلز لیے، جبکہ ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔

صدر ارسلان خان نے کہا کہ ملتان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اس لیے امید ہے کہ سلیکشن کمیٹی اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک بہترین ٹیم کا انتخاب کرے گی، جس سے ملتان ڈسڑکٹ آنے والے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button