انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ ملتان ڈسٹرکٹ نے جیت لی
سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2023.24 کے سلسلہ میں انڈر 16لیول پر ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیر اہتمام میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ ملتان ڈسٹرکٹ نے جیت لی۔
ملتان سپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ میں چاروں اضلاع ملتان۔وہاڑی۔خانیوال اور لودہراں کے سولہ سال سے کم عمر ریسلرز نے مختلف ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیا۔
جس میں اوورآل ملتان کے ریسلرز نے پہلی پوزیشن جبکہ لودہراں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایونٹ کے کنوئیر نور خان قیصرانی کی سربراہی میں حامد خان، شہیر حسین اور رانا عادل پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد عدنان اور ناصر حسین کے ہمراہ اپنے فرائض سر انجام دیے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف مہمان خصوصی تھےز جن کے ہمراہ رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان بھی تھے، جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا ۔
اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق لطیف نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کی ترقی اور بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ بچوں کو آغاز سے ہی بہتر ماحول میسر آسکے۔
سی لیے انڈر 16لیول پر سالانہ سپورٹس کیلنڈر جاری کیا ہے آج کے مقابلہ اسی کا ایک حصہ ہیں۔
41 کلو کی کیٹگری میں لودہراں کے احمد علی پہلی، ملتان کے عبدالسلام دوسری، 44کلو میں ملتان کے فہیم پہلیش لودہراں کے ثاقب دوسری، 48کلو میں لودہراں محمد فرحان پہلی، ملتان کے محمد علی نے دوسری، 52 کلو میں لودہراں کے محمد اکبر پہلی، خانیوال کے عمار علی دوسری، 57کلو میں ملتان کے محمد معین پہلی، لودہراں کے محمد فراز دوسریز 62کلو میں ملتان کے محمد سلطان نے پہلی، خانیوال کے محمد علی نے دوسری، 68 کلو میں ملتان کے محمد ندیم پہلی، خانیوال کے محمد زاہد دوسری پوزیشن، جبکہ 75 کلو کی کیٹگری میں ملتان کے محمد حذیفہ پہلی جبکہ لودہراں کے محمد اکرام نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔