Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر ڈویژن بیڈمنٹن چیمپئن شپ انڈر 16ملتان ڈویژن رنر اپ رہی

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں انٹر ڈویژن بیڈمنٹن چیمپئن شپ بوائز منعقد ہوئی، جس میں ملتان ڈویژن کی ٹیم نے لاہور ڈویژن کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہوئے رنر اپ پوزیشن حاصل کی، اور سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔

ملتان ڈویژن کی طرف سے محمد احمد عثمان، محمد حسن، فہد حسینی، محمد احمد اور احمر نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔

دریں اثنا ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان سید منظر شاہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف تحصیل سپورٹس آفیسر نور خان قیصرانی نے ملتان ڈویژن کی بیڈمنٹن ٹیم کو سلور میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈویژن کے ہونہار کھلاڑیوں نے ٹیم کوچ انیس خان کی کوچنگ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے جو کہ ملتان کے لیے باعث اعزاز ہے، جس پر کوچ سمیت تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام کھلاڑی اسی طرح محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے، جبکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ان کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button