Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پنجاب جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ ملتان نے جیت لی

پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے لاہور میں منعقد ہونے والی پنجاب جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ ملتان نے جیت لی۔

انڈر 17 کی کیٹیگری بوائز میں ملتان کے عبداللہ طاہر نے فیصل آباد کے احمد گجر کو فائنل میں شکست دی، جبکہ انڈر 17 کی گرلز کیٹیگری میں ملتان کی کاشمین ندیم نے جہلم کی سمین فیصل کو شکست دیکر جونیئر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔

اسی طرح انڈر 19مینز ڈبل میں ملتان کے عبداللہ طاہر اور راولپنڈی کےابراہیم طاہر پر مشتمل جوڑی نے لاہور کے سعد عامر اور راولپنڈی کے عمار حسن پر مشتمل جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

ملتان کی ٹیم کے کوچ محمد انیس خان تھے۔

اس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان سے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان صدر نے کہا کہ بیڈمنٹن جونیئر پنجاب ایونٹ میں ملتان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی شاندار رہیز اور ملتان نے مینز، وومن سنگل اور مینز ڈبل میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جو کہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔

کوچ انیس خان خصوصی مبارکباد کے لائق ہیں جن کی کھلاڑیوں کے ساتھ کی جانے والی محنت کا ثمر ملتان کو ملنا شروع ہوگیا ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان پہلے بھی اور آگے مستقبل میں بھی اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button