Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ممتاز آباد ڈویژن میں انتظامیہ اور یونین کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف ایک پیج پر ہونے کا دعویٰ

ایگزیکٹو انجینئر/ ایکسین میپکو ممتاز آباد ڈویژن انجینئر فیاض حسین کھوکھر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف تاریخ کا بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو افیسر میپکو انجینئر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، ممتاز آباد ڈویژن میں انتظامیہ اور یونین بجلی چوروں کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔

ممتاز آباد ڈویژن میں اب تک بجلی چوروں کے خلاف 285 مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے، بجلی چور صارفین کے خلاف 4 لاکھ 32 ہزار 120 بجلی یونٹس چوری کرنے پر دو کروڑ 10 لاکھ 338 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 45 لاکھ 72 روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے، جبکہ بقایا جات کی وصولی کے لیے آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

میپکو ممتاز آباد ڈویژن کے چار سب ڈویژنل دفاتر میں اب تک 201 صارفین کو بجلی چوری کرنے پر گرفتار کروایا جا چکا ہے۔ دسمبر 2023ء میں صارفین سے ریکوری کی شرح 110 فیصد رہی۔

ہائیڈرو یونین کے زونل سیکرٹری ملک تنویر حسین نے کہا کہ ملازمین کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں انسداد بجلی چوری مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل کر لیے گئے ہیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی کی ہدایات کی روشنی میں لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری پر قابو پانے اور ریکوری اہداف کے حصول کے لیے ملازمین نے سخت محنت اور جدوجہد کی ہے۔

میپکو انتظامیہ بالخصوص ایس ای ملتان سرکل انجنیئر امجد نواز بھٹی کی قیادت میں ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں، انتظامیہ اور یونین کی بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے باعث کمپنی کی اچھی کارکردگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button