Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ملتان کے نوجوان کو نائیجیریا میں دہشت گردوں نے اغوا کرلیا

پاکستانی نوجوان ابوذر افضل کو مبینہ طور پر نائیجیریا میں دہشت گردوں نے اغوا کرلیا۔

ملتان کے رہائشی نوجوان ابوذر افضل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیگر افراد کو بھی دہشت گردوں کے قبضے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ابوذر اور دیگر افراد کو ٹرین حملے میں دہشت گردوں نے اغوا کیا۔

پاکستانی نوجوان کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ہمیں 28 مارچ کو اغوا کیا گیا ہے، مجھ سمیت 62 دیگر لوگوں کو بھی اغوا کیا گیا ۔
ہم بہت مشکل حالات میں ہیں۔

ابوذر کے والد کا بتانا ہے کہ بیٹے نے فیصل آباد یونیورسٹی سے مائیکرو بائیولوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے ، اور نائیجیریا میں ایک غیرملکی کمپنی میں جنرل منیجر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

مغوی نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے رہائی کے بدلے میں نائیجریا کی حکومت سے اپنے مغویوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے وفاقی حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی تاہم کسی نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اور نہ ہی ان کے بیٹے کی رہائی کے حوالے سے کوئی تفصیلات ان کے ساتھ شیئر کی گئیں۔

ابوذر کے اہلخانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ وہ بیٹے کی جلد از جلد بازیابی کے لیے اپنے نائیجیرین ہم منصبوں سے رابطہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button