Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان : پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز کی میزبانی کےلئے تیار

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی انٹرنیشل انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرہ نومبر میں شہر اولیاءمیں ہوگا۔

بنگہ دیش کی ٹیم یکم نومبر کو ملتان پہنچے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 14 روزہ کرکٹ میلے کے دوران مثالی سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاکہ کرکٹ سٹیڈیم میں موٹر پارکنگ اور روٹس کلئیر کئے جائیں گے، جبکہ شائقین کرکٹ کو عالمی سطح کا اچھا کرکٹ میلہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ میلے کے دوران ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے۔

محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ کرکٹ سٹیڈیم میں شہریوں کی انٹری فری ہوگی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کو بھرپور اقدامات کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button