Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل 2023 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، پی سی بی آفیشل ملتان پہنچ گئے، ٹریفک پلان جاری

پی ایس ایل 2023 کا افتتاح 13فروری کو ملتان میں ہوگا اور پہلا میچ بھی کھیلاجائے گا۔
ایونٹ کے آغاز کو یادگار بنانے کے لئے پی سی بی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے، جس نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
جب کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ٹیمیں آج سے ملتان پہنچنا شروع ہوں گی، جو ابدالی روڑ پر واقع ہوٹل میں قیام پذیر ہوں گی، جن کے لئے سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے

ٹیموں کے پریکٹس سیشن 9 فروری سے شروع ہوں گے ، اور 12 فروری تک جاری رہیں گے، جبکہ 12فروری کو پریس کانفرنس بھی ہوگی، جس میں ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔