Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا، ملتان دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ رکھ لیاگیا،نیوزی لینڈ سیریز شیڈول میں ترمیم کرلی ۔

پاکستان میں پہلی بار باکسنگ ڈے ٹیسٹ رکھ لیا گیا۔نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں قدرے ترمیم کی گئی ہے۔

اس سے قبل کیوی ٹیم نے 27 دسمبر سے پہلا ٹیسٹ کھیلنا تھا،اسے اب 26 دسمبر سے کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا،جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کا یہ ہوم کرکٹ سیزن ہوتا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ وہاں ملتے ہیں ، لیکن اب پاکستان میں بھی یہ روایت پڑگئی ہے۔

پی سی بی کے نئے اعلان کے مطابق 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری 2023 سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دونوں ممالک 3 ون ڈے میچز 10 جنوری،12 اور 14 جنوری کوکراچی میں کھیلیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button