جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، کپتان ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ہوم گراونڈ میں پرفارم کرنے کو بے چین ، نئے کھلاڑیوں پر اعتماد کااظہار کردیا۔
پریس کانفرنس ملاحظہ فرمائیں ۔
ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کاکہنا تھا کہکراچی کنگز کی کمزوریوں اور طاقت کو جانتےہیں، نئی مینجمنٹ کی سٹریٹیجی مختلف ہے،بڑے کھلاڑی کی عزت کا ہم خیال رکھتے ہیں، ملتان سلطان کے پلیئر جو دوسری ٹیم میں گئے اپنی مرضی سے گئےہم نے کسی کو جانے کا نہیں کہا جیت کے لئے ٹاپ فور کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔
ملتان کے کراؤڈ سے ہمیشہ پیار اور محبت ملی ہے، ملتان کے گراونڈ سے صرف ہمیں فائدہ نہیں ہر پلئیر کے لئے ایک جیسا گراؤنڈ ہے،چار پانچ سال سے ڈومیسٹک نہیں کھیل رہےاس سٹیج ہر ہمیں وہ پرفارمینس ملے گی جو پاکستان کی ضرورت ہے۔
پی ایس ایل کا لوگوں کو ںہت انتظار ہے جسکی وجہ سے پریشر ہے،جو ٹیکنیکل چیزیں ہوسکیں وہ گراونڈ میں ضرور کریں گے، فیصل اکرم نے اب تک اچھی باؤلنگ کی ہے، کراچی کنگز مجھے نہیں کھلاتے تھے اسکا گلہ کبھی نہیں کیا بطور کپتان ٹیم کے لئے سوچنا ہوتا ہے کہ ٹیم کے لئے کیا بہتر ہےاللہ پاک نے میری محنت کا امتحان لیا،میں نے عماد کو کہا کہ دل سے فیصلہ کرو میری جگہ نہیں بنی تو ٹھیک ہے۔
نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میں اہم کردار ادا کیا،میرے لئے یہ اہم ہے کہ پاکستان کو کیسے پلئیر یہاں سے دوں۔