Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس یل 9: ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 167 کا ٹارگٹ

ملتان کرکٹ اسٹڈیم میں جاری پاکستام سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے5 وکٹ کے نقصان پر ملتان سلطانز کو جیت کےلئے 167 کا ہدف دیا گیا۔

شاہین آفریدی الیوین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اننگ کی شروعات میں 3 رنز کے مجموعی سکور پر صاحبزادہ فرحان 2 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد علی کی گیند پر افتخار احمد نے ان کا کیچ تھاما۔
دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 94 رنز بنے، ریسی وین ڈر ڈوسین 37 گیندوں پر 54 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، ان کی اننگ 4 چوکوں 2 چھکوں سے مزین تھی۔

تیسری وکٹ کی پاڑنرشپ میں فخر زمان کا ساتھ دینے سکندر رضا آئے، اور وکٹ کی چاروں طرف شاندار شارٹس کھیل کر شایقین سے داد وصول کی۔ فخر زمان نے 41 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 2 چھکے، 2 چوکے شامل تھے۔ عباس آفریدی کی گیند پر محمد رضوان نے ان کو کیچ آؤٹ کیا۔

جہاں داد 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ ڈیوڈ ویلی کے حصے میں آئی۔

سکندر رضا 23 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،انہوں نے اپنی اننگ میں 4 چوکے لگائے۔

کارلوس بریتھویٹ اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کا مجموعی سکور 165 پہچایا ، اور بالترتیب 16 اور 6 رنز سکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سےمحمد علی 2 عباس آفریدی، اسامہ میر،علی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button