Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 180 کا ٹارگٹ

ملتان میں جاری پاکستان سپر لیگ 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کا پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

۔ پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم نے 179 رنز بنائے، اور میزبان ٹیم کو جیتنے کے لئے 180 رنز کا ہدف دیا۔

زلمی کی جانب سے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا، اور پہلی اننگ کی شراکت میں 26 رنز بنائے، سرفراز دھانی کی گیند پر صائم ایوب 7 کے انفرادی سکور پر ریزا ہینڈرکس کے ہاتھوں باونڈری پر کیچ آوٹ ہوگئے۔انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا، ان کی اننگ میں ایک چوکا شامل تھا۔
دوسری وکٹ کی ساجھے داری میں بابر اعظم کا ساتھ دینے حسیب اللہ خان آئے۔

بابر اعظم نے اپنی اننگ کا آغاز چوکا لگا کر کیا، لیکن وہ زیادہ دیر اپنی ٹیم کو سمھبھالا نہ دے سکے، اور اسامہ میر کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے، انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کتے ہوئے 31 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔
حسیب اللہ خان نے برق رفتار 37 رنز بنائے، انہوں نے 18 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے، اور اسامہ میر کی گیند پر بڑی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ کےلئے محمد حارث اور پاول والٹر نے پشاور زلمی کے سکور کارڈ کو آگے بڑھایا ، پاول والٹر2 چوکے 1 چھکا لگاکر 7 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر یاسر خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
محمد حارث 19 گیندوں کا سامنا کرپائے، اور 19 رنز بنا کر پویلین چلے گئے، محمد علی کی گیند پر اسامہ میر نے ان کا کیچ تھاما۔
پاول والٹر 16 رنز بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند ہر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
آصف علی 13 رنز بناکر محمد علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو،

ملتان سلطانز کی جانب سےڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، محمد علی نے 2-2، شہنواز دھانی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button