Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9 : پانچواں میچ کھیلنے کے لیے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں پانچواں میچ کھیلنے کے لیے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور وارم اپ سیشن جاری ہے، بیٹنگ ، بالنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کھلاڑی حصّہ لے رہے ہیں۔

ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم لایا گیا ، اس موقع پر پولیس ، رینجرز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اہلکار کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ٹاس ساڑھے چھے بجے ہوگا، جب کہ کھیل کا باقاعدہ آغاز سات بجے ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر اپنی جگہ محفوظ بنائی ہوئی ہے، اس حوالے سے یہ میچ بہت اہم تصور کیا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button