Breaking NewsSportsتازہ ترین
خوش دل پی ایس ایل 9 ٹائٹل جیتنے کےلئے پر امید
ملتان سلطان کے بیٹر خوش دل شاہ پر امید ہیں کہ وہ رواں برس ٹائٹل اپنے نام کریں گے ، ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے رول پر فوکس کرتا ہوں ، ملتان سلطان کی ٹیم میں 6 سال سے کھیل رہا ہوں سب سے سینئر ہوں رضوان کو میری سٹرینتھ کا پتہ ہے وہ مجھے بہتر جگہ پر استعمال کرتا ہے۔
میں نے اپنی بیٹنگ پر کافی کام کیا ہے، جب سے پی ایس ایل کے میچ ملتان میں ہو رہے ہیں ملتان کے لوگ بہت محبت دیتے ہیں، یہاں کے شائقین صرف ملتان کو نہیں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ریلی روسو نے ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا پرفارم کیا ہے، اب روسو کی جگہ ہمارے پاس افتخار آئے ہیں ، افتخار بیسٹ فنیشر ہیں، قلندرز سے فائنل ہارے مگر اس بار اپنی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔