Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل 8: احسان اللہ احسان کی تباہ کن باولنگ، کوئٹہ کے گلیڈی ایٹرز110 پر ڈھیر، ملتان کے سلطانوں کو جیتنے کےلئے 111 رنز درکار

ملتان میں جاری پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہیں، ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ باولر احسان اللہ احسان کی جانب سے کیرئیر بیسٹ بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، اور کوئیٹہ کے گلیڈی ایٹرز کو 110 پر رکنے پر مجبور کردیا۔
یوں ملتان کے سلطانز کو جیت کے لئے 111 رنزکا ہدف ملا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے 27، مارٹن گپٹن 7، بنگل زئی 1، سرفراز 2، عمر اکمل 11، افتخار کھاتہ نہ کھول سکے، اور محمد نواز 14، نسیم شاہ 1 رنز بنا پائے۔