Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کو جیت کےلئے 145 کا ہدف

ملتان میں جاری پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 145 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے پہلے کھیلنے کی دعوت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا، 9 کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ الیکس ہیلز کی صورت میں گری جب وہ 2 کے انفرادی سکور پر خوش دل شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرا نقصان 14 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب کولنز منرو 8 رنز بنا کر محمد علی کی بال پر بالڈ ہوگئے۔

اس موقع پر آغا سلمان اور جارڈن کوکس نے ٹیم کو سنبھالا اور 68 کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے سکور کو 82 رنز تک پہنچایا۔ جارڈن کوکس اسامہ میر کی گیند پر 42 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں اعظم خان آغاسلمان کا ساتھ دینے کریز پر آئے اور چوکے سے اپنی اننگ کا آغاز کیا، لیکن وہ دو باؤنڈریز لگانے کے بعد اسامہ میر کی بال اپنا کیچ ویلی کو دے بٹھے، انہوں نے 13 رنز بنائے۔
4 وکٹیں گرانے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنا مجموعہ 100 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی، عماد وسیم عباس آفریدی کی گیند پر کوئی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر کپتان شاداب آغا سلمان کا ساتھ دینے آئے، سلمان آغا نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ففٹی سکور کی۔ شاداب خان بھی عباس آفریدی کی گیند پر 11 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔

سلمان آغا 52 رنز بنا کر خوشدل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فہیم اشرف 1 رن بنا پائے، نسیم شاہ 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے ، عبید شاہ بھی کوئی کھاتہ کھولے بغیر پوییلین جا پہنچے۔

ملتان سلطانز کی جانب سےعباس آفریدی، محمد علی نے 3-3 اسامہ میر 2، ڈیوڈ ویلی1 ، وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button