Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز آج دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے نبرد آزما ہوگی

پی ایس ایل 9 کے سلسلے میں ملتان میں ہونے والے میچوں میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا ٹاکرا ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنے پہلے راؤنڈ میں ایک ایک میچ جیت کر پوائٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔

دونوں ٹیمیں افتتاحی معرکہ جیتے کے بعد پرجوش ہیں، مگر دونوں ٹیموں نے سخت شیڈول کے باعث میچ سے قبل آرام کیا تاہم ہوٹل میں کھلاڑیوں نے ورزشیں کیں۔

سلطانز کے کوچ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ وہ کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ ملتان کی وکٹ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں، پہلے میچ میں بھی پہلے کھیلنا مشکل فیصلہ تھا، ایسے میں عباس اور اسامہ نے اچھی بالنگ کی۔

بلے بازوں نے بیٹنگ کنڈیشن کو سمجھا، اب اسلام آباد کی ٹیم کو دیکھتے ہوئے سٹریجی بنائی ہے ، مہمان ٹیم نے ایک ہائی پروفائل میچ جیتا ہے، ایسے میں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کو بحال رکھنا ہوگا، کوشش ہے کہ گراؤنڈ میں تمام ٹریننگ کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button