Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9: سلطانز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز معرکہء شروع ہونے میں ڈیڑھ گھنٹہ باقی، ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں

پاکستان سپر لیگ 9 کے 11 ویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

آج کے میچ کی خاص بات یہ کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ میں اب تک جیت کی ہیٹرک مکمل کر چکی ہے، جبکہ ملتان سلطانز کواپنے چوتھے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،جس کو وہ جیت میں بدلنے کے لئے تیار ہے۔

ریکارڈ کی بات کی جائے تو پی ایس ایل میں 2021 سے اب تک گزشتہ 5 میچوں میں ملتان سلطانز بھاری رہی ہے، جبکہ گلیڈی ایٹرز کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
اس حوالے سے شایقین کرکٹ میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ آٰیا کہ گلیڈی ایٹرز تارریخ بدلنے میں کامیاب ہو پائے گی؟
اب سے کچھ دیر پہلے دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچی ہیں، جہاں ان کی جانب سے بھرپور وارم اپ سیشن جاری ہے، دونوں ٹیموں میں جیت کےلئے جنگ کا آغاز 2 بجے ہوگا، اور آج کے میچ کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر بھی "تبدیلی” دیکھنے کو ملےگی۔
اسٹیڈیم میں شایقین کرکٹ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ میچ میں بھی ہاوس فل تھا، اور انتظامیہ کو گیٹ بند کرنے پڑے تھے، جس پر ہزاروں شائق اسٹیڈیم سے باہر رہ گئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button