Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سلطانز کا پی ایس ایل میں جیت کے ساتھ آغاز ،کنگز کو 55 رنز کے ساتھ شکست کا سامنا

ملتان سٹیڈیم میں ہونےوالے پی ایس ایل 9 کے میچ میں میزبان ملتان نے جیت کے ساتھ اپنے سفر کاآغاز کردیا۔

پہلے کھلینے کی دعوت ملنے پر سلطانز کے کپتان رضوان نے ڈیوڈ میلان کے ساتھ اننگز کاآغاز کیا مگر 17 کے مجموعی رنز پر رضوان 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے میر حمزہ نے ان کو ایل بی ڈبیلو کیا، جس کے بعد میلان نے ریز ہینڈ ریک کے ساتھ شاندار 121 رنز کی شرکت داری بنائی انہوں نے 52رنز کی اننگز چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سجائی جبکہ ریزے ہینڈریک نے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی اور آوٹ نہیں ہوئے، جبکہ خوش دل چار چوکوں سے 28رنزبناکرناقابل شکست رہے، اور انہوں نے ٹیم کا مجموعہ 185 تک پہنچا دیا۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈنیل سیمز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہیں ہوا 10 کے مجموعی سکور اس کی دو وکٹیں گر گئی،جمیز وینس 5اور سعد بیگ بغیرکسی رنز کے آوٹ ہوگئے ایسے میں شعیب ملک نے سہارا دینے کی کوشش کی مگر 62 کے مجموعی سکور پر شان مسعود 30رنزبنا کراسامہ میر کا نشانہ بن گئے جس کے بعد شعیب ملک نے 5چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 53 رنزبنائے ان کی اننگز کاخاتمہ عباس آفریدی نے کیا، جس کے بعد ڈینل سیم، میر حمزہ ،حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوگئے، پولارڈ سے وابستہ امیدیں بھی دم توڑ گئیں، وہ آخری اوورز میں پرفارم نہ کرسکے اور 28 رنزکے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button