پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر آخری معرکہ اپنے نام کرلیا
سلطانز نے گلیڈیٹرز کی جیت کاتسلسل توڑ دیا، مسٹری بالر چلانہ سٹاربلے باز 13رنزسے شکست مقدر بن گئے۔
تفصیل کے مطابق پی ایس ایل 9 کے 11ویں میچ میں سلطانز نے کوئیٹہ گلڈیٹرز کے خلاف جیت کا ریکارڈ برقرار رکھا، رئیلی روسو کاٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ غلط ثابت ہو،ایک میچ کی شکست کے بعد رضوان الیون پھر جیت کی پٹری پر چڑھ گئی۔
ملتان سٹیڈیم میں شیڈول لیگ کے آخری میچ میں ملتان سلطانز کی اننگز کاآغاز عثمان خان اور محمد رضوان نے کیا، دونوں کےدرمیان 22 رنز کی ساجھےداری ہوئی تھی کہ عثمان 14رنز بنا کر مسٹری بالر ابرار شکار بن گئے، جس کے بعد ہینڈرکس نےآکرمورچہ سنبھالا 79 رنز کی پارٹنرشپ بنی 101 رنز پر رضوان51رنزبناکر حوسین کووکٹ دےبیٹھے، ان کی اننگز میں دو چوکے چار چھکے شامل تھے، ہینڈرکس کا ساتھ طیب طاہر نے دیا دونوں نے ٹیم کےلئے 77رنز جوڑے اور محموعی سکول 178پہنچادیا وہ 72رنزبنا کر آوٹ ہوئے، ان کی اننگز 7چوکوں اور چار چھکوں سے سجی تھی، انکو محمدعامر نے آوٹ کیا،افتخار کوئی رنز بنائے بغیرمحمد عامر کی گیند پر متبادل کیپر کو کیچ دے بیٹھے، طیب طاہر نے چارچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35رنز بنائیں اورآوٹ نہیں ہوئے، اس طرح ملتان سلطانز نے 180رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔
محمد عامر نے دو عقیل اور ابرار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
کوئٹہ گلیڈیٹرز کی اننگز کاآغازاچھا نہ تھا ان کا سٹار بلےباز جیسن رائے ایک چھکا اور ایک چوکالگاکر آوٹ ہوگیا 42کے مجموعی سکور پر سعود شکیل 24رنز بناکرویلی کا شکار بنے، انہوں نے چار چوکے اورایک چھکالگایا، انہوںنے خواجہ نافع کے ساتھ ملکر 63کی پارٹنرشپ بنائی ان کو30 کے انفرادی سکور پر آفتاب ابراہیم نے خوشدل کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔
سجاد علی اسامہ کا شکار بنے،خواجہ نافع دو چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے 36رنزبناکرمحمد علی کووکٹ دے بیٹھے رودر فورڈکو21رنز پر ڈیوڈ ویلی نے کیچ اینڈبولڈکیا، محمد وسیم کو بھی ویلی نے پویلین کا راستہ دکھایا، محمدعامر دوچوکوں کی مدد سے 12رنز بناکر محمدعلی کے ہاتھوںبولڈہوگئے ابرار ایک چوکے اورایک چھکے کی مدد سے 12 بناسکے ان کوآفتاب ابراہیم نے بولڈ کیا، عقیل 9رنز کےساتھ ناٹ آوٹ ہے، اس طرح گلیڈیٹرز کی اننگز 167پرسمٹ گئی۔
محمدعلی اور ڈیوڈ ویلی نے تین تین آفتاب نے دو اور اسامہ نے ایک آوٹ کیا ۔