Breaking NewsEducationتازہ ترین
مسلم سکول کی عائشہ شوکت کا بڑا اعزاز

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مسلم سکول کی عائشہ شوکت نے سائنس گروپ میں 1092 مارکس لیکر سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔
عبیرہ ماہین نے ملتان سے 1088 نمبر حاصل کیے، یشفہ ارشد نے 1087 نمبر لیکر حاصل کیے، آئزہ غفور 1087 نمبر حاصل کیے ۔
کمپیوٹر گروپ میں ولید بن امجد نے ملتان میں سب زیادہ مارکس 1082 حاصل کیے، عبداللہ یوسف نے 1083 نمبر حاصل کیے۔
طلبا و طالبات کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔
سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو مٹھائی اور گلدستے پیش کیے گئے۔