Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا بڑا اعلان

تعلیمی اداروں کو این جی اوز کے حوالہ کرنے کا فیصلہ اگر 30 ستمبر تک واپس نہ لیا گیا تو اکتوبر میں تحریک چلا کر حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیں گے۔

ان خیالات کا اظہار متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے چیئرمین حافظ عبدالناصر نے تحریری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان کے باب نمبر 1 آرٹیکل اے-25 کے تحت 5 سال سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تعلیمی ادارے این جی اوز کے حوالہ کرنے کا جواز یہ بنایا گیا ہے کہ پبلک سکولز کا معیار تعلیم دن بدن گرتا جارہا ہے، اس کی ذمہ داری صرف اساتذہ پر عائد کرنا درست نہیں کیونکہ حکومت کے اپنے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جبکہ 50 فی صد سے زائد ہائی سکولز سربراہ ادارہ کے بغیر کام کررہے ہیں، اس کے علاوہ غیر تدریسی سرگرمیوں میں بھی اساتذہ کو مصروف رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں اساتذہ ، طلباء ، والدین اور سول سوسائٹی کی مدد سے زبردست تحریک چلائیں گے، اور حکومت کو اپنا غیر دانشمندانہ فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button