ایمرسن یونیورسٹی میں دو بڑی تقریبات

بد عنوانی کے خلاف آگاہی مہم کے تحت نیب کے زیر اہتمام تقریری ، تحریری و تصویری مقابلہ جات میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے طلباء قمر محی الدین نے تقریری مقابلہ میں اول، جبکہ مضمون نویسی میں حمرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پروفیسر مقصود رضوی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر واجد بشیر نادر اور پروفیسر رابعہ محسن کو بطور منصف فرائض ادا کرنے پر نیب کی طرف سے اعزازی شیلڈز دی گئی۔
اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء سے ملاقات میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء تعلیمی میدان کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں شعبہ فزکس میں جانے والے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، جبکہ مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر سعید بزدار صدر شعبہ فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر جاوید صدر شعبہ فزکس بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اپنا تعلیمی سفر مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اپ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور جو کچھ آپ نے دوران تعلیم سیکھا اور سمجھا ہے اسے اپنی عملی ذندگی میں کام میں لا کر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں۔
تقریب میں صدر شعبہ فزکس پروفیسر شفقت و اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔