Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایگری کونسل کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نامزد کمیٹی نے پانچ ڈگری پروگرامز سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انوائرمنٹل سائنسز، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹ ٹیکس، فشریز اینڈ ایکوا کلچر، پولٹری سائنسز کی ایکریڈیشن کے لیے دورہ کیا۔

نامزد کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ملک، ڈاکٹر محمد ظفر الحی گوندل،ڈاکٹر سمرا مسعود، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض،پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان انور، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت، ڈاکٹر عبدالغفار اور عبداللہ نے چیئرمین ایگری کونسل پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی ملتان آئے۔

اس دوران ڈین کلیہ زراعت پروفیسر شفقت سعید نے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر اور ڈائریکٹرز چیئرپرسن کی موجودگی میں (ایچ ای سی) کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔
پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے میٹنگ میں تحقیقی و تدریسی، اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن کی اچھی کارکردگی کے بارے میں بتایا، اور یونیورسٹی کے مختلف پروجیکٹس اور ان کی کامیابی کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کی سربراہی میں ادارہ نے بہت ہی کم عرصے میں تدریسی و تحقیقی میدان میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نمایاں مقام پیدا کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن نے کونسل کی پالیسیز اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروگرامز کی بہتری کے لیے مزید تبدیلیاں کی ہیں جن میں نئے ٹریننگ شیڈیولز جاری کروانا وغیرہ شامل ہیں۔

کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی تحقیقی و تدریسی میدان میں کامیابیوں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے تجاویز پیش کیں، اس کے بعد کمیٹی نے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ساتھ بات چیت کی۔

کمیٹی نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز بلاک، لیبارٹریز، کلاس رومز، فیلڈ اور یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا۔ کمیٹی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے پروگرامز کے ایکریڈیشن کا مکمل دورہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button