تیسرا سالانہ نسیم انجم میموریل ہاکی ایک روزہ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ
ملتان بہاری کالونی میں جانباز ہاکی کلب کی جانب سے تیسرا سالانہ نسیم انجم میموریل ہاکی ایک روزہ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملتان کے پانچ کلبوں نے حصہ لیا۔
ملتان ہاکٹس کلب کو جانباز ہاکی کلب نے ایک صفر سے ہرا کر دیا، اس میچ کے سفیر حسین نقوی سنیئر وائس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ ملتان ہاکی فیڈریشن، عمران علی بہاری وائس چیئرمین یوسی13ساجد حسین بھٹی، آصف حسین بھٹی تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس پریزیڈنٹ سفیر حسین نقوی کہا کہ کلب لیول پر ہاکی کو منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے، اس طرح کے ایونٹس ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر بچوں کو 20 ہاکی دینے کا اعلان کیا، عمران علی بہاری اور ساجد حسین بھٹی صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔
جانباز ہاکی کلب کے صدر رحمت علی رضوی جنرل سیکرٹری سلیم اللہ وارثی فنانس سیکرٹری شاہد علی خان صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ اسی طرح بچوں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں تاکہ گراس روٹ لیول پر ہاکی کو فروغ دیا جائے۔