نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نامزد کمیٹی نے پانچ ڈگری پروگرامز پلانٹ پتھالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹ ٹیکس، فشریز اینڈ ایکواکلچر،پولٹری سائنسز کی ایکریڈیشن کے لیے دورہ کیا۔
نامزد کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ یوسف حفیظ، ڈاکٹر سلیم حیدر،ڈاکٹر محمد حفیظ الرحمٰن،ڈاکٹر ثمرا مسعود،پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ،ڈاکٹر شاہد محمود اور ملک ارشد نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی ملتان آئے۔
اس دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے ڈین ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر اور ڈائریکٹرز چیئرپرسن کی موجودگی میں (ایچ ای سی) کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے میٹنگ میں تحقیقی و تدریسی، اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن کی اچھی کارکردگی کے بارے میں بتایا اور یونیورسٹی کے مختلف پروجیکٹس اور ان کی کامیابی کے بارے میں بھی بتایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارہ نے بہت ہی کم عرصے میں تدریسی و تحقیقی میدان میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نمایاں مقام پیدا کیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے(NAEAC)کی پالیسیز اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی تحقیقی و تدریسی میدان میں کامیابیوں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے تجاویز پیش کیں۔
میٹنگ کے دوران سابقہ ایکریڈیشن وزٹ کے سرٹیفکیٹس ایگرانومی،انٹومالوجی،(PBG)سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ہارٹیکلچر اور سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس میں تقسیم کئے گئے۔
اس کے بعد کمیٹی نے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ساتھ بات چیت کی۔
کمیٹی نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز،C بلاک،لیبارٹریز،کلاس رومز،فیلڈ اور یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا۔
کمیٹی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے پروگرامز کے ایکریڈیشن کا مکمل دورہ کیا۔