Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے خواتین یونیورسٹی میں ایک سیمینار

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان کے زیر اہتمام قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے خواتین یونیورسٹی (کچہری کمپس) ملتان میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ریجنل الیکشن کمشنر ملتان چوہدری ندیم قاسم مہمان خصوصی تھے ، جبکہ سلیم اختر خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون ملتان ،جاوید اقبال صاحب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوملتان، مسرت بی بی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان، محمد قاسم صاحب، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان،عدیلہ سعید، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، محمد ارشد علی، الیکشن آفیسرون ، اور تو قیر اختر، الیکشن آفیسر ٹوملتان سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران، اساتذہ، اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاءنے اپنے خطاب میں ووٹ اور جمہوریت کی اہمیت پر روشنی ڈالی خصوصا خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

چوہدری ندیم قاسم نے طالبات سے کہا کہ وہ بطور طالب علم اپنا کر دار ادا کریں ، اور اپنے حلقہ احباب میں موجود تمام لوگوں تک ووٹ کی اہمیت کے پیغام کو پہنچائیں۔

اس سلسلہ میں طالبات سے خصوصی گزارش کی گئی کہ دیے گئے کتابچوں کو بطور آگاہی مہم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں۔

سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں مہمانوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button