Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نواب عاشق حسین قریشی مرحوم فری کرکٹ کوچنگ کیمپ کا آج سے آغاز

نواب عاشق حسین قریشی مرحوم فری کرکٹ کوچنگ کیمپ کا آغاز منی سٹیڈیم ڈونگا بونگا میں آج سے ہوگا، جس میں کھلاڑیوں کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل ٹراؤزر شرٹ کیپ دی جائے گی ، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے لئے ریفریشمنٹ اور کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے بہترین کوچز جن میں پی سی بی لیول ٹو کوچ محمد اعظم پی سی بی لیول ٹو کوچ حافظ عبدالرؤف، پی سی بی لیول ون کوچ ملک محمد امین فرسٹ کلاس کرکٹر لیول ون پی سی بی امپائر محمد شاہد مجید وحید چیمہ فزیکل ٹرینر اور اسپن بولنگ کوچ حماد خالد شامل ہیں ۔

کھلاڑیوں کی رہائش کے لیے منی اسٹیڈیم ڈونگا بونگہ میں انتظام کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی پر انفرادی انعامات بھی دیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button