Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نواب عاشق حسین قریشی (مرحوم) فری کوچنگ کیمپ اختتام پذیر

نواب عاشق حسین قریشی (مرحوم) فری کوچنگ کیمپ کے دوسرا اور آخری دن کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہا۔

کوالیفائیڈ کوچز جن میں محمد اعظم وٹو پی سی بی کے لیول 2 کوچ٫ حافظ عبدالرؤف پی سی بی لیول 2 کوچ٫ملک محمد امین پی سی بی لیول 1 کوچ٫ محمد شاہد مجید فرسٹ کلاس کرکٹر پی سی بی لیول 1 ایمپائر٫وحید چیمہ فزیکل ٹرینر٫ حماد خالد اسپن بولنگ کوچ ٫محمد اسد خان سینئر کرکٹر نے انڈر 16 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کو کرکٹ میں فٹنس اور قیادت کی مشقیں کروائی۔

آخری تقریب کے مہمان خصوصی خاور جاوید چیمہ اور چوہدری اسد مصطفی نے کھلاڑیوں کی تعریف اور کوچنگ پینل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے فلم دکھائی ۔

کیمپ کی کامیابی کا سہرا بالعموم انتظامیہ کو اور بالخصوص رضوان نثار فرم لاہور، سعید چٹھ فرام انگلینڈ ٫اعظم وٹو اور عظیم چیمہ کو جاتاہے جن کی انتھک محنت اور کاوشوں سے کیمپ میں آنے والے تمام کھلاڑیوں کو سکھنے کا موقع ملا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button