Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواز شریف نے واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے ، وہ آئندہ چند ہفتوں میں ملک میں ہوں گے۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے، انہوں نے تیاری بھی شروع کر دی ہے لیکن ٹکٹ کنفرم ہونے تک حتمی تاریخ نہیں بتا سکتی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان کو اقتدار تک پہنچنے کے لیے بیساکھیوں کی ضرورت تھی، چار سال اقتدار میں رہے تو اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کرتے رہے، اقتدار سے باہر آئے تو اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا ن لیگ حقائق پر بات کرے گے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، ہمیں کسی کی بیساکھیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا گھڑی چور کی کے پی میں 10 سال تک حکومت رہی، سب سے زیادہ فنڈز ملنے کے بعد بھی کے پی میں سہولیات نہیں، کے پی کی پولیس تنہا کھڑی ہے، یہ بات واضح کرتی ہے کہ فنڈز کو کن مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا شاہد خاقان عباسی ہمارے سینئر ہیں، وہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں، ان کی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سرپرستی میں آگے بڑھوں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملوں گی، ہم اپنے دلوں کی باتیں ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے لیکن مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بہت باوفا اور بااصول آدمی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button