Paid ad
Breaking Newsبچوں کی دنیاتازہ ترین

700 سال پرانی سطح زمین سے 25 فٹ نیچے بنی "نیویں مسجد”، "ڈی رپورٹرز” کی خصوصی رپورٹ

لاہور میں موجود ایک ایسی تاریخی مسجد جو کہ 700 سال پہلے سطح زمین سے 25 فٹ نیچے تعمیر کی گئی ، اور آج بھی اپنی اصل شکل میں موجود ہے۔

یہ تاریخی مسجد ”نیویں مسجد“ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ یہ تقریباً 700 سال پہلے سطح زمین سے 25 فٹ نیچے تعمیر کی گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق نیویں مسجد 1460 میں تعمیر کی گئی۔

لودھی خاندان کے ایک بادشاہ کے ایک آدمی ذوالفقار خان نے یہ مسجد بنوائی۔

یہ تقریباً 700 سال پرانی مسجد ہے اور اس کے ڈیزائن یا شکل میں زرا سی بھی تبدیلی نہیں آئی۔
مسجد کے فرش پر لگے پتھر سولہ یا سترہ سال پرانے ہیں۔اس مسجد میں سر ہندی ایک برزگ ہیں جن کا بھارت میں مزار ہے ان کا ادھر پڑاؤ تھا جب لودھی خاندان اس مسجد کو تعمیر کروا رہا تھا۔
مسجد میں خصوصی طور پر ایک مسافر خانہ بنوایا گیا۔

مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ پورے شہر میں چار چار فٹ پانی اکٹھا ہو جاتا ہے لیکن مسجد میں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں ٹھہرتا۔

یہ قدیمی اور تاریخی مسجد یہاں آئے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ یہاں آنے والا پانی آخر کہاں جاتا ہے؟

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سات سو سال پرانا ایک ورثہ ہے اور لوگ اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں، یہ بد قسمتی ہے کہ اس مسجد کی آبائی جگہ کو ریکارڈ کے مطابق 1901، 1890 دکھایا گیا ہے اور جبکہ یہ مسجد 2 کنال سے زیادہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button