بالنگ ہمارا بڑا ہتھیار : نیپالی کپتان کا دعویٰ
نیپال کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ بالنگ ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، نمبرون کو اپنے اس ہتھیار سے گھیرنے کی کوشش کریں گے۔
پریس کانفرنس ملاحظہ فرمائیں ۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پاڈول نے کہا کہ ہم میچ جیتے کی بھر پور کوشش کریں گے، پاکستان کی ٹیم کے پاس بھی اچھے بالرز اور بیٹرز ہیں، لیکن ہم میں بھی ایمرجنگ ایشیا کپ کھیل کر تجربہ آیا ہے۔
شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ پچ کو دیکھنے اتفاق ہوا ہے، جو دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرے گی روہت پاڈل نے کہا کہ یہ انکا پہلا دورہ پاکستان ہے ،
پاکستان اور بالخصوص ملتان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، ملتان آمد پر ہوٹل میں رضوان نے خوش آمدید کہا، انکا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ نمبر 1 ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک اعزاز اور چیلنج ہے، جس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، اپنی باؤلنگ سے مخالف ٹیم کو قابو کرنے کہ کوشش کریں۔
ف
دونوں ٹیموں میں تجربے کا بہت فرق ہے، پاکستان ایک تجربہ کار ٹیم ہےدونوں ٹیموں کے پاس بہترین باؤلر اور بیٹس مین ہیں، ہم نے کامیابی کے لیے کافی تیاری کی ہے ، ہمیں اپنی باؤلنگ پر فوکس کی ضرورت ہے۔ہم پاکستان کی میزبانی کو بہت انجواۓ کر رہے ہیں۔پاکستان میں پہلی دفعہ کھیل رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہاں کی وکٹ بہت اچھی ہے۔