Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں من پسند فرمز سے کتابیں خریدنے کا سکینڈل سامنے آگیا

زکریا یونیورسٹی میں ہرسال کتب کی خریداری کےلئے کمپنیوں سے کوائف طلب کی جاتے ہیں، جو کمپنی یونیورسٹی کے معیار پر پورا اترتی ہے ان کو اس فہرست میں شامل کرلیا جاتا ہے جن سے شعبے کتب خرید سکتے ہیں۔

رواں برس لائبریری کمیٹی نے 25 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرکے کتب فروخت کرنے کا اہل قرار دیا، مگر لائبریرین نے 21 کمپنیوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

رواں بس ہونے والے کتب میلے میں بھی 3 کمپنیوں کو فوقیت دی گئی، جن میں پنجاب بکس ، الائیڈ بکس اور اعوان بکس شامل ہیں ۔

بکس سیلرز نے الزام لگایا کہ لائبریرین نے تمام شعبوں والوں کو منع کردیا ہے کہ وہ تین کمپنیوں کے سوا کسی سے کتب نہ خریدیں ، جب بھی کسی شعبے کے سربراہ سے بات کی جاتی ہے تو ان کا جواب یہ آتا ہے کہ لائبریرین کو راضی کرلیں۔ کتب میلے میں والے آرڈر بھی ہماری سچائی کو ثابت کریں گے۔

انہوں نےوائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ وہ ہماری داد رسی کریں، اور چیئرمین لائبریرین بھی اپنا کردار ادا کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button